لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز فخر زمان بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پریشان ،قومی ہیرو نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ڈالر میرا 210 رنز کا ریکارڈ نہ توڑے۔
قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں، بابر اعظم اور محمد رضوان اوپننگ میں اچھا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے بعد کسی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو خوش آئند ہے، ہمارے شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی بہت سپورٹ کیا۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاپ سکورر بنوں، گرمی میں کھیلنے کے عادی ہیں، باؤلرز کو تھوڑی مشکلات ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کنڈیشننگ کیمپ میں بھاگ دوڑ زیادہ ہوتی ہے، کیمپ میں زیادہ تر فٹنس پر کام ہوتا ہے.
مزید کہا کہ رمیز راجہ نے ملاقات میں کافی سپورٹ کیا، اچھی بات یہ ہے کہ رمیز راجہ نے معاوضہ بڑھانے کا کہا، معاوضوں کے بڑھنے سے ہماری کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔