فراری کا ریکارڈ 3کھرب سے زائد کا بزنس

لاہور(پاک ترک نیوز) اٹلی کی معروف سپورٹس کار بنانے والی کمپنی نے گزشتہ برس ریکارڈ 3کھرب 5ارب سے زائد کا بزنس کیا ہے۔فراری کمپنی کو رواں برس 11ہزار سے زائد گاڑیوں کی ریکارڈ شپمنٹ سے آمدنی میں اضافے کا امکان ہے۔
اٹالین کمپنی فراری نے 2021 میں 11 ہزار 155 گاڑیوں کے آرڈر لیے جس کے بعد 2022 میں اس کی ایڈجسٹ شدہ مجموعی آمدنی 1.65 سے 1.70 ارب یورو کے درمیان ہوگی جبکہ گزشتہ سال آمدنی 1.53 ارب یورو تھی۔
اٹالین کمپنی فراری کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نئے برس میں مزید نئے ماڈلز متعارف کروانے جا رہی ہے۔فراری اس سال دو نئے ماڈلز کی تیاری میں مصروف ہے جس میں طویل انتظار کے بعد Purosangue کی پہلی اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) شامل ہے، جس کا اعلان 2018 میں کیا گیا تھا۔
کورونا کے باوجود سپورٹس کاروں کے ساتھ لگثری کاروں کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، برطانوی کمپنی رولز روئس کی فروخت میں 2021 میں 49 فیصد کا اضافہ ہوا۔ لگژری کار پورشے نے بھی گذشتہ سال تین لاکھ سے زائد گاڑیاں دنیا بھر میں ڈیلیور کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More