میکرون نے صدارت کی دوسری مدت کا حلف اُٹھا لیا

پیرس(پاک ترک نیوز) ایمانوئیل میکرون نے صدارت کی دوسری مدت کا حلف اٹھا لیا ۔میکرون مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں ۔
ایمانوئیل میکرون کے دوسری بار صدر منتخب ہونے کی تقریب حلف برداری آج پیرس میں واقع صدارتی محل الیزے پیلس میں منعقد ہوئی۔ نومنتخب صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
تقریب سے خطاب میں صدر ایمانوئیل میکرون نے یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والی صورت حال کا خاص طور پر ذکر کیا جب کہ عالمی سطح پر درپیش ماحولیاتی خطرات سے متعلق بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ دنیا اور فرانس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے اور وہ اس طریقہ کار کے استعمال سے ان چیلنجز سے ملک کو نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ ایمانوئیل میکرون نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 58 فیصد ووٹ حاصل کرکے دائیں بازو کی سخت گیر سیاست دان مارین لی پین کو شکست دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More