پیرس(پاک ترک نیوز)
فرانسیسی صدر میکرون نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ چوتھی بار ٹیلی فونک گفتگو کی جو ایک گھنٹہ اور 45 منٹ تک جاری رہی کال کے دوران انہوں نے یوکرین میں جوہری پلانٹس کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
میکرون نے روسی صدر پر زور دیا کہ یوکرین کی نیوکلئیر تنصیبات پر حملوں سے گریز کیا جائے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
پیوٹن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جوہری مقامات کی حفاظت کا کا م IAEAکے ذریعے بلا تاخیر کیا جانا چاہئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق پیوٹن نے میکرون کو یقین دلایا کہ ماسکو کاجوہری پلانٹس پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی روسی افواج شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔
دنیا بھر میں جوہری تنصیبات پر حملے کے حوالے خدشات نے اس وقت جنگ لیا جب روسی افواج نے یورپ کے سب سے بڑے جوہری توانائی پلانٹZaporizhzhia پر شیلنگ کی اور اس پر قبضہ کر لیا تاہم کوئی جوہری حادثہ پیش نہ آیااور نہ ہی تابکاری پھیل سکی۔؎
تازہ ترین ٹیلی فونک گفتگوکے دوران میکرون نے مذاکرات کی اہمیت پر زوردیا لیکن پیوٹن نے میکرون کو کہا کہ ماسکو اپنے اہداف ہر صورت میں حاصل کرے گا چاہے مذاکرات ذریعے ہو یا جنگ کے ذریعے۔