فریڈا کاہلو کی "سیلف پورٹریٹ” 86 لاکھ ڈالر میں فروخت

نیویارک (پاک ترک نیوز)

مشہور میکسیکن پینٹر فریڈا کاہلو نے لگ بھگ ایک صدی پہلے ایک سیلف پورٹریٹ بنایا۔ جو اسے پسند نہیں آیا اور اسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا۔ یہ پورٹریٹ نیلامی میں 8اعشاریہ 63 ملین ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔

فریڈا کاہلو نے 1933 میں اس کا نام”آٹوریٹریٹو۔ میو فیو” رکھا گیا اور پھر اسے پھینک دیا۔ گذشتہ روز کرسٹی کے نیلام گھر میں منعقدہ نیلامی میں ایک نامعلوم شخص نے فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔

فریڈا کاہلو کی سیلف پورٹریٹ کی کرسٹی کے نیلام گھر کی طرف سے جاری کردہ تخمینہ قیمت فروخت سے پہلے زیادہ سے زیادہ10 ملین ڈالر تھی لیکن پینٹنگ سے8.63 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔ فریڈا کی بلیک بک میں جو پورٹریٹ رکھا گیا تھا وہ منفرد ہے کیونکہ یہ فریسکو تکنیک سے بنایا گیا تھا، جسے اس نے اپنے فن پاروں میں شاذ و نادر ہی استعمال کیا تھا اور اس کی پیمائش 22 سے 27 سینٹی میٹر تھی۔

پچھلے سال، فریڈا کاہلوکی پینٹنگ "ڈیاگو اینڈ می” 34اعشاریہ 9 ملین ڈالرمیں فروخت ہوئی تھی، جو اب تک آرٹسٹ کی سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے والی پینٹنگ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More