فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی گورنر خیبرپختونخوا نامزد

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبر پختونخوا کے گورنر کیلئے حاجی غلام علی کو نامزد کردیاگیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے ۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غلام علی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔خیبر پختونخواہ کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہے ۔حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی سمری میں آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر کے پی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More