واشنگٹن (پاک ترک نیوز) معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کیلئے فلسطینی طالبہ نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا
یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی کی جارج یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب کے دوران پیش آیا جہاں امریکی وزیر خارجہ طالب علموں کو مبارکباد دینے کیلئے سٹیج پر موجود تھے ۔
رافعة العلم الفلسطيني.. الطالبة الفلسطينية نوران الحمدان ترفض مصافحة وزير الخارجية الأمريكي أنتوني بلينكن خلال حفل تخرجها في جامعة جورجتاون pic.twitter.com/iLRCxxNPaA
— قناة الجزيرة (@AJArabic) May 22, 2022
فلسطینی طلبہ نوران اپنی ڈگری لینے کے لیے فلسطینی پرچم لہراتی سٹیج پر آئیں ڈگری وصول کی لیکن امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہ ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں۔جبکہ آگے کھڑے مہمان سے بہت اچھے طریقے سے ہاتھ ملایا۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران کم از کم 6 طلباء نے فلسطینی پرچم لہرائے۔