فلسطین میں بھارتی سفیر اپنے دفتر میں مردہ ملے

راملہ(پاک ترک نیوز)
فلسطین کیلئے بھارت کے سفیر گزشتہ روز راملہ میں اپنے دفتر میں مردہ پائے گئے۔ 36سالہ موکل آریہ کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے آریہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب تریمورتی نے آریہ کو ایک غیر معمولی صلاحیت کا حامل قرار دیتے ہوئے انکی بے وقت موت پر افسوس کا اظہار کیا۔آریہ نے تھوڑا عرصہ قبل ہی فلسطین میں اپنا چار ج سنبھالا تھا۔
اعلیٰ فلسطینی قیادت کی جانب سے بھارتی سفیر کی موت پر افسوس کے اظہار کے ساتھ ساتھ انکی موت کی وجوہات جاننے کیلئے پولیس اور فرانزک ماہرین کو تحقیق کا حکم دیا ہے۔
موکل آریہ اس سے قبل کابل اور ماسکو میں بھارتی سفارت خانوں میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More