فٹبال ورلڈکپ کے پلے آف مرحلے میں ترکی کا سامنا پرتگال سے ہوگا

انقرہ (پاک ترک نیوز)فٹبال کے عالمی کپ 2022ء کے جاری پلے آف مرحلے میں ترکی کا مقابلہ ایک بڑے حریف پرتگال سے ہوگا۔اس بات کا فیصلہ جمعہ کی شب مکمل ہونے والے پلے آف مرحلے کےڈرازمیں کیا گیا ہے۔جو تین گروپوں میں 12 ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔
قبل ازیں ترک قومی فٹبال ٹیم نے کوالیفائر مرحلے میںاپنے آخری گروپ میچ میں مونٹی نیگرو کو 0-2 سے ہرا کر ہالینڈ کے بعد گروپ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کیاتھا۔ترک فٹبال ٹیم کے جرمنی سے تعلق رکھنے والے نئے ہیڈ کوچ سٹیفن کنٹز کا کہنا ہے کہ پرتگال دنیائے فٹبال کی بڑی ٹیموں میں سے ایک ہے جس نے 1998 سے اب تک فٹبال کے تمام بڑے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ انکے مقابلے میں ایک مضبوط لائن اپ میدان میں اتاریں جس کے لئے ہمارے پاس ٹیم میں ٹیلنٹ اور تجربہ دونوں موجود ہیں۔
ترکی اور پرتگال کے درمیان پلے آف مرحلے کا سیمی فائنل میچ 24 مارچ کو کھیلا جا ئے گا جس کی فاتح ٹیم کا فائنل میں مقابلہ اٹلی اور میسیڈونیا کے درمان ہونے والے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ جبکہ فائنل جیتنے والی ٹیم عالمی فٹبال کپ 2022 کے قطر میں منعقد ہونے والےفائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More