فٹبال کی عالمی باڈی فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کر دی

زیورخ(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن فیفا نے بھارت کی رکنیت معطل کر دی۔
انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ فیفا کونسل کے بیورو نے متفقہ طور پر لیا ہے۔
اس حوالے سے فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال قوانین میں بیرونی مداخلت پر بھارت کی رکنیت معطل کی گئی ہے، اور یہ فیصلہ فریق ثالث کے غیر ضروری اثر و رسوخ کی وجہ سے لیا گیا ہے جو کہ فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
فیفا کا کہنا ہے کہ بھارت میں فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد کیے جائیں، جیسے ہی ایڈمنسٹریٹرز کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کو اس کے اختیارات مل جائیں گے تو یہ پابندی بھی ہٹا دی جائے گی۔
رکنیت کی معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ویمن فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا، جو کہ 11 سے 30 اکتوبر تک بھارت میں ہونا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More