فیفا کی دھمکیاں کام کر گئیں۔ یورپی ممالک کا یو ٹرن

دوحہ (پاک ترک نیوز)

فیفا کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے میدان میں سزا کی دھمکی نے ورلڈ کپ کھیلنے والی یورپی ٹیموں کو میزبان ملک قطر کے لیے امتیازی سلوک کے خلاف مہم کو ترک کرنے پر مجبور کردیا۔

پیر کے روزفیفا کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیلے کارڈز دکھائے جانے کے اعلان کے بعد سات یورپی ممالک کے کپتان گیمز میں "ایک محبت” مہم کی حمایت کرنے والے بازو بند نہیں پہنیں گے۔ یہ فیصلہ قطری حکومت کے دباؤ پر اسٹیڈیم میں بیئر کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے تین دن بعد اور فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کی جانب سے میزبان ملک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کا دفاع کرتے ہوئے ایک غیر معمولی وضاحت پیش کرنے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔

سات فٹ بال فیڈریشنوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ قومی فیڈریشن کے طور پر اپنے کھلاڑیوں کو ایسی پوزیشن میں نہیں رکھ سکتے جہاں انہیں کھیلوں کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ، نیدرلینڈز، ویلز، بیلجیئم، سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور ڈنمارک کے کپتانوں نے بھی آنے والے دنوں میں مذمتی بازو بند باندھنے کا عہد کیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More