سری نگر (پاک ترک نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج کی جارحیت جاری ہے ۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے مزید 4کشمیریوں کو شہید کردیا ۔تین روزمیں کشمیری شہدا کی تعداد 10ہو گئی ۔
سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ اسی طرح ضلع پلوامہ میں بھی بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شید کیا۔
قابض بھارتی فوج نے سری نگر اور پلوامہ میں سرچ آپریشن کے بہانے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور بزرگوں بچوں کو ہراساں کیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید سزا سنائے جانے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔گزشتہ تین روز میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعدا 10 ہوگئی۔