سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی بربریت جاری ہے ۔قابض فورسز نے چار نہتے کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔
کے ایم سی کے مطابق بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو کلگام کے علاقے مشی پورہ جبکہ مزید دو کو ضلع اسلام آباد میں شہید کیا۔
چاروں نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا۔ مشی پورہ میں آج چوتھے روز بھی بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔