قازقستان ، بدامنی سے متاثرہ شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان

نور سلطان (پاک ترک نیوز)قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے ملک کے سب سے بڑے شہرالماتی اور تیل کی دولت سے مالا مال ملک کے مغربی علاقے میں دو ہفتے کی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیاہے جب کہ علاقائی توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں نے ملک کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔
قازقستان کا مالیاتی دارالحکومت الماتی کا جنوب مشرقی شہرمنگل کے روز سے افراتفری کا شکار ہے جس کا سبب حکومت کی جانب سے شدید سردی میں ایل پی جی کی قیمت میںاضافہ ہے۔ جبکہ دو روز سے جاری بدامنی کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈز کا استعمال کیا۔
مزید براں قازقستان کی صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، صدرتوکایف نے الماتی اور ہائیڈرو کاربن سے مالا مال مغربی علاقے منگسٹاؤ میں ہنگامی حالت سے متعلق احکامات پر دستخط کیےہیں جو 5 جنوری سے 19 جنوری تک نافذ العمل رہےگی۔اور اس دوران رات 11 بجے سے صبح 7 بجے تک دونوں علاقوں میں کرفیو نافذ رہے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More