قازقستان :سابق سیکورٹی چیف غداری کے الزام میں گرفتار

الماتے(پاک ترک  نیوز) قازقستان میں سابق سیکورٹی چیف کو غداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

قازقستان کی خفیہ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کریم میسزیموف کوغداری کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ سابق سیکورٹی چیف کو ملک میں جاری پرتشدد ہنگاموں کے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق سیکورٹی چیف کے خلاف غداری کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیراحتجاج جاری ہے۔ ہنگاموں اورپولیس کی کارروائیوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More