قازقستان میں سینیٹ کے انتخابات 14جنوری اوراسمبلی کے الیکشن جون 2023میں ہونگے

آستانہ (پاک ترک نیوز)
قازقستان میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات 14جنوری 2023کو ہونگے۔ جبکہ ایوان زیرں کے انتخابات آئندہ سال جون میں کرانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
قازق صدر قاسم جومارت توکایف نےہفتہ کے روز اپنے عہدے کا ایک بار پھر حلف اٹھانے کے بعد14 جنوری کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات کرانے کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔
صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ”14 جنوری 2023 کو جمہوریہ قازقستان کی پارلیمنٹ کی سینیٹ کے انتخابات کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔اس کے لئے جمہوریہ قازقستان کی کابینہ، آستانہ، الماتی اور شمکنت کی انتظامیہ کے سربراہان اور خطوں کو جمہوریہ قازقستان کی پارلیمنٹ کی سینیٹ کے نائبین کے انتخابات کے لیے تنظیمی، تکنیکی اور مالی امداد فراہم کریں۔
دریں اثنا ہفتے کے روز جاری ہونے والے قازق صدر کی جانب سے انتخابی پروگرام کے نفاذ کے منصوبے کے مطابق، آئندہ سال جون میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے انتخابات کرانے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More