قبرصی ترک عالمِ ترک کا ایک ناگزیر حصہ ہے ، ترکیہ قومی سلامتی کمیٹی

انقرہ (پاک ترک نیوز )
ترکیہ قومی سلامتی کمیٹی MGKنے کہا ہے کہ ملک کی جنوبی سرحدوں پر جاری آپریشن کا واحد ہدف دہشت گرد تنظیمیں ہیں، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی موجودگی کی یا پھر اثر و نفوذ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترکیہ صدارتی دفتر کے سوشل کمپلیکس میں منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ” اجلاس میں، دہشت گرد تنظیموں PKK/KCK ، PYD/YPG، فیتو اور داعش سمیت ملّی اتحاد و اخّوت اور بقاء کے لئے کسی بھی قسم کا خطرہ تشکیل دینے والی تنظیموں کے خلاف اندرونِ ملک اور سرحد پار جاری آپریشنوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی گئی اور اضافی تدابیر پر غور کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ” عظیم ملّت اور بے مثال وطن کے دفاع و سلامتی کے لئے اور اقوام متحدہ کی قواتین کے تحت ملک کی جنوبی سرحدوں پر جاری آپریشنوں کا واحد ہدف دہشت گرد تنظیمیں ہیں۔ ہماری سرحدوں، شہروں، شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو ہدف بنانے والی دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی یا پھر ان کے اثر و نفوذ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے”۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونان ،ترکیہ کے مخلصانہ و مفاہمانہ روّیے کے باوجود حل پر مبنی مذاکرات نہیں کر رہا۔ ہم یونان سے، غیر عسکری حیثیت کے حامل جزائر کو مسلح کرنے سمیت تمام بین الاقوامی قوانین اور سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ قبرصی ترک عالمِ ترک کا ایک ناگزیر حصہ ہیں، ان کے جائز مطالبے کے ساتھ تعاون پُر عزم شکل میں جاری رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More