قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخی قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ دیگر سٹیڈیمز کے نام بھی تبدیل کئے جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق پی سی بی نے 50برس بعد قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کیلئے مختلف سپانسرز سے بات چیت جاری ہے ۔ سٹیڈیم کا نام غیر سیاسی اور کمرشل بنیاد پر کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے شہروں میں موجود انٹرنیشنل سٹیڈیمز کے نام کی تبدیلی بھی زیرغور ہے۔سٹیڈیمز کےناموں کی تبدیلی سے پی سی بی کو نفع حاصل ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More