قطر ،گیس برآمد کرنیوالے 11بڑے ممالک کا اجلاس کل ہو گا

دوحہ (پاک ترک نیوز) گیس برآمد کرنیوالے 11بڑے ممالک کے فورم کا اہم اجلاس کل سے قطر میں شروع ہو گا ۔ اجلاس میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی بھی شرکت کریں گے۔
جی ای سی ایف میں شرکت کیلئے الجزائر کے صدر بھی قطر میں موجود ہیں۔
گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم ’’جی ای سی ایف‘‘ میں الجزائز،بولیویا، متحدہ عرب امارات، مصر، استوائی گنی، ایران، لیبیا، نائیجیریا، قطر، روس، وینزویلا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو شامل ہیں۔
روس کے یوکرائن پر حملے کی صورت میں یورپ کو گیس کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کے باعث گیس برآمد کرنے والے 11 بڑے ممالک کی تنظیم GECF کا اہم اجلاس کل سے شروع ہو رہا ہے۔
دوحہ میں ہونے والی ’’جی ای سی ایف‘‘ کی چھٹی گیس سمٹ قطر میں ہو گی ۔
’’جی ای سی ایف‘‘ کے قیام کی تجویز ایران نے پیش کی تھی اور اس کا پہلا اجلاس بھی ایران میں ہوا تھا۔ اب تک ’’جی ای سی ایف‘‘ ممالک کے سربراہان کے 5 اجلاس ہوچکے ہیں۔
ان میں سے روس، قطر، لیبیا، الجزائز اور نائیجیریا گیس برآمدات میں مجموعی طور پر 70 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اور 51 فیصد ایل این جی بھی انہی ممالک سے دنیا بھر میں سپلائی ہوتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More