قومی فاسٹ بائولر حسن علی 2021میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی 2021میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ۔
قومی فاسٹ بائولر نے رواں سال مجموعی طور پر 64وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کیخلاف تین وکٹیں حاصل کر کے انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔
حسن علی نے مین آف دی میچ ایوارڈ کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھرپور سپورٹ کرنے والے فینز کے نام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ورلڈ کپ میں اُن کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ ورلڈ کپ میں کوشش تھی کہ 100 فیصد کارکردگی دکھاؤں، وہاں نو بال کا معاملہ بھی رہا، رنز بھی زیادہ دئیے اور زیادہ آؤٹ بھی نہ کرسکا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More