کراچی (پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے کھلاڑی عابد علی کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔عابد علی کو چند روز پہلے یوبی ایل گراؤنڈ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بیٹنگ کرتے وقت چھاتی میں تکلیف ہوئی تھی۔ ان کے دل کی شریانوں میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
ریکارڈ ساز کرکٹر کے والد کے مطابق عابد علی تیزی سے روبصحت ہیں۔اور پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ہسپتال سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے تایم ری ہیب پروگرام دو ہفتے کا ہے اور کراچی میں ہی ان کا چیک اپ ہوا کرے گا۔
قومی کرکٹر کے والد کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ہماری رہائش کے انتظامات کردیے ہیں۔ سب احباب کے شکرگزار ہیں۔جنہوں نے عابد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔مزید دعاؤں میں بھی یاد رکھنے کی درخواست ہے۔