گجرات(پاک ترک نیوز)
مسلم لیگ ق میں شامل کچھ سرکردہ شخصیا ت 17جولائی کو ہونےوا لے ضمنی انتخابات سے قبل طاقتور حلقوں اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
یہ دعویٰ پاکستان کے معتبر انگریزی روزنامہ ڈان کی جانب سے کیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ق لیگ کی جانب سے یہ کوششیں پنجاب حکومت بنانے کیلئے کی جارہی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الحال ق لیگی شخصیت کی کوششیں کامیاب نہیں ہوپائیں۔
ق لیگ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امید واروں کی کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کر ہی ہے کیوں کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کا انحصار اسی پر ہے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جیت کیلئے ق لیگ کچھ دیگر چینلز پر بھی کام کرک رہی ہےکیوں کہ یہ انتخابات دونوں جماعتوں کیلئے بے حد اہم ہیں۔
صرف ق لیگ ہی نہیں ، سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق بھی عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان صاحب کو کہا گیا ہے کہ وہ آرمی چیف کا حوالہ دینا بند کردیں۔