پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، موسمیاتی نقصانات کے ازالے کے لئے عالمی فنڈ قائم

شرم الشیخ (پاک ترک نیوز)

کاپ ۔27میں نئی تاریخ رقم ہو گئی۔  اقوام متحدہ کے تحت کوپ 27 اجلاس میں ماحولیاتی نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کی 27ویں کانفرنس (کوپ 27) نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار غریب اور ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں یہ فنڈ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔  ڈیمج اینڈ لاس فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی۔

‘کاپ-27’ کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ، مصر میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف "ڈیمیج اینڈ لاس” کے موضوع پر موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق گول میز کانفرنس کے شریک صدر نشیں تھے۔  وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر موسمیات شیری رحمان نے اس فنڈ کے قیام کے لیے علاقائی اور عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More