لانگ مارچ، حکومت کا پی ٹی آئی کی اہم رہنمائوں کو نظربند کرنے پر غور

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی لانگ مارچ ، حکومت کا تحریک انصاف کے رہنمائوں کو نظر بند کرنے پر غور شروع کردیا ۔دھرنوں، لانگ مارچ اور خونی مارچ کی باتوں پر حکومت نے اہم شخصیات کو نظر بند کرنے پرغور شروع کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ملک جام کرنے اور دھرنے کا امکان ہے۔ جس پر اہم اداروں کی جانب سے حکومت کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کو نکلنے سے روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اہم اداروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لانگ مارچ کو سڑکوں پر روکنا آسان نہیں ہو گا۔ جس پر حکومت نے ابتدائی پلان بنا لیا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نکلنے نہیں دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کی نظر بندی کی تجویز بھی دے دی گئی ہے تاہم وفاقی کابینہ اور اتحادی قائدین کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More