لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول جاری کردیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آزاد چوک پر پہلا خطاب کریں گے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنے علاقوں میں اشتہاری مہم اور کیمپس لگانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے لانگ مارچ کے پہلے روز کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا آغاز 28اکتوبر کو بروز جمعتہ المبارک لبرٹی چک سے ہو گا ۔ لانگ مارچ کلمہ چوک سے براستہ فیروز پور روڈ جائے گا۔مارچ کے پہلے روز ہم شاہدرہ تک ہی جائیں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کے پہلے روز شرکا سے آزادی چوک پر خطاب کریں گے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوسرے روز کا آغاز شاہدرہ چوک سے ہو گا۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتخابات نہیں کرائیں گے اس لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رہیں ہیں۔