لاہور(پاک ترک نیوز) سر گنگا رام کی پڑپوتی سینیٹر کیشا رام ہنسڈالے ٗکی اپنے شوہر جیکب کرتاؤ ہنسڈالے کے ہمراہ الحمراء تشریف لائیں۔چیئرمین الحمراء رضی احمد وایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور بینالے فاؤنڈیشن قدسیہ رحیم نے پرتپاک استقبال کیا۔چیئرمین الحمراء رضی احمد نے اس موقع پر اپنے تاثرات میں کہا کہ سرگنگا رام نے بلا امتیاز و نسل لوگوں کی خدمت کی،لوگوں کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کئے رکھا،دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو دنیا کبھی نہیں بھولتی۔سینیٹر کیشا رام ہنسڈالے شہرِ لاہور کی ترقی و عظمت کے سفر پر مبنی تصاویر کی نمائش ”میکرز آف لاہور“ کا افتتاح کیا۔عتیق الدین احمد نے سر گنگا رام اور انکے ہم عصروں کی خدمات پر مبنی نمائش پر بریف کیا۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور بینالے فاؤنڈیشن قدسیہ رحیم نے اس موقع پر کہا کہجان لاک وڈ کپلنگ،بھائی رام سنگھ،سر گنگا رام اور نیئر علی دادا جیسے عظیم لوگوں نے لاہور کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے کر اسے عظیم شہر بنایا۔ممتاز سکالر ایف ایس اعجاز الدین نے سینیٹر کیشا رام ہنسڈالے کے ساتھ گفتگو کی۔
اس موقع پر کیشا رام ہنسڈالے ٗکے شوہر جیکب کرتاؤ ہنسڈالے بھی موجود تھے۔تقریب ان عظیم شخصیات کو خراج عقید ت پیش کرنے کا پیش خیمہ تھی،پرمغر مکالمہ میں نئی نسل کو لاہور کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے والوں کی خدمات کو عیاں کیا گیا۔