لاہور(پاک ترک نیوز) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی 23مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں 23مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے ۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔