لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر موجود ہے ۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 396ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
بھارتی شہر دہلی کا ائیرکوالٹی انڈیکس 236، چین کا شہر وہان 204 کے ساتھ تیسرے جب کہ وتینام ہنوئی چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ فضائی آلودگی میں کراچی 165 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور سموگ چھائی ہوئی ، آج ایک بار پھر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے، لاہور کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس 396 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں لہذا بارش نہ ہونے سے سموگ، فضائی آلودگی برقرار رہے گی جب کہ پنجاب میں آج اور کل موسم خشک اور سرد رہے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More