لاہور میں بارش کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،100سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے

لاہور(پاک ترک نیوز )صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔مکانوں کی چھتیں گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔
انڈرپاسز بھی بند ہیں شدید بارشوں کے باعث گلیاں تالاب، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
لاہور کے بیشتر علاقوں میں رات سے ہی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 224 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اپر مال 98، مغلپورہ 141 ،جیل روڈ پر 56، ایئرپورٹ 156، گلبرگ میں 60، لکشمی چوک میں 126اور نشتر ٹاؤن میں 101 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
دوسری جانب گجرات ڈنگہ روڈ پر بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، میاں بیوی سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے کے نیچے آکر 2 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔
میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ عائشہ اور 14 سالہ مریم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب آزادکشمیر اور گلیات میں بھی بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More