لاہور میں سموگ کی شدت برقرار ،ایئر کوالٹی انڈیکس 424پر پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں سموگ کی شدت برقرارہے ۔ مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 424 پر پہنچ گیا۔ ہسپتالوں میں آنکھوں اور سانس کی بیماری میں مبتلامریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 680 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں 462، ڈیوس روڈ میں 562 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ انارکلی بازار میں 481 ،ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی فیز 2 میں 447، ٹاون شپ میں 440، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاون میں 424، پنجاب یونیورسٹی میں 424، ایڈن کاٹیجز میں 406 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
شہر میں آج بھی بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More