لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 374پر پہنچ گیا۔شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔
ساہیوال 394 کے ساتھ سرفہرست، لاہور 374 کیساتھ دوسرے اور بہاولپور 324 اے کیو آئی کیساتھ تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں فتح گڑھ کے علاقوں میں 612، کوٹ لکھپت میں 573، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 485 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ماڈل ٹاؤن میں 470، ٹھوکر نیاز بیگ میں 422 اور اپر مال کا ائیر کوالٹی انڈیکس 407 ریکارڈ کیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More