لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیلئے عدالت سے اچھی خبر،لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی، رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی، ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ 27 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، مریم نواز نے عدالتی تحویل سے پاسپورٹ واپس لینے کے لیے رجوع کررکھا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More