لبیک اللهم لبیک کی صدائیں، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) لبیک اللهم لبیک! ججاز مقدس میں جمع ہوئے دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
عزام کرام نے رات منیٰ میں قیام کیا، عبادات، تلاوت اور استغفار میں مصروف رہے اور نماز فجر کے بعد عازمین میدان عرفات روانہ ہوئے۔کورونا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق ایک بجکر 40 منٹ پر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ آج 9 ذوالحجہ کو عرفات کی مسجد النمرۃ میں حج کا خطبہ دیں گے۔
اذان مغرب سے قبل میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے، مزدلفہ میں عازمین حج مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے، عازمین مزدلفہ میں رات قیام اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے، عازمین نماز فجر کے بعد رمی بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے جمرات جائیں گے
عازمین رمی کے بعد قربانی کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتاریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More