لفتھانسا ایئر لائن کی پارکنگ بچانے کیلئے 18000خالی پروازیں

برلن (پاک ترک نیوز) کورونا وبا نے دنیا بھرکا نظام درہم برہم کررکھا ہے اب اس خبر یہ ہے کہ مشہور ایئرلائن لفتھانسا نے مشہور اور مصروف ہوائی اڈوں پر اپنی پارکنگ کھودینے کے خوف سے ایک دو نہیں بلکہ 18000 ایسی پروازیں چلائیں جن میں مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔
کچھ پروازیں برسلز ایئرلائن نے انجام دیں جو لفتھانسا کی ذیلی کمپنی بھی ہے۔ گروپ نے تصدیق کی ہے کہ برسلز نے 3000 اور لفتھانسا نے 15000 پروازیں ایسی کیں جن میں بہت ہی کم مسافر تھے یا بالکل خالی تھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپی قوانین کے تحت اگر فضائی کمپنیاں اپنی جگہ (سلاٹ) محفوظ بنانا چاہتی ہین تو ضروری ہے کہ وہ بڑے فضائی اڈوں پر آمدورفت کا سلسلہ جاری رکھیں۔
یعنی اس کا مطلب ہوا کہ نہیں آؤگے تو کھودوگے والامعاملہ ہے جس کے تحت لینڈنگ اور ٹیک آف کا 80 فیصد کوٹہ استعمال کرنا ہوتا ہے ورنہ وہ ضائع ہوجاتا ہےاور کسی دوسری کمپنیوں کو دیدیا جاتا ہے۔ یورپ میں بالخصوص قوانین بہت سخت ہیں اور کورونا وائرس کی تازہ ترین لہر کی وجہ سے فضائی سفر 50 فیصد تک کم ہوگیا ہے۔
تاہم لفتھانسا واقعے کے بعد فضائی کمپنیوں نے یورپی یونین پر فضائی قوانین پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔
لیکن حالیہ چند دنوں میں یورپی ممالک کی پروازوں میں 33ہزار کی کمی ہوئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More