لندن: خواتین کاپولیس کی نسل پرستی ، بد سلوکی کے خلاف مارچ

لندن(پاک ترک نیوز)
فرائنٹ پارک سے نیو اسکاٹ لینڈ یارڈ تک دوہرے قتل کی دوسری برسی کے موقع پر درجنوں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
خواتین کی جانب سے 10میل تک مارچ کے دوران عورتوں کو لاحق خوف اور سیاہ فام خواتین کے خلاف نسل پرستی اور بد تمیزی کے مسئلے کو اجاگر کیا گیا ۔
مارچ خواتین کی مساوات پارٹی کے زیر اہتمام منعقد کی گیا جو شمال مغربی لندن کے فرائنٹ پارک میٹروپولیٹن پولیس ہیڈکوارٹر پر جاکر ختم ہوا جسے نیو اسکاٹ لینڈ یارڈ بھی کہا جاتا ہے۔اس موقع پر دو بہنوں ستائیس سالاہ نکول سمالمین اور 46سالہ بیبا ہنری کے بہیمانہ قتل کو یاد کیا گیا۔
یہ قتل دو سال قبل فرائنٹ پارک میں ہوا جب سیاہ فام اور اقلیتنی پس منظر کی حامل یہ دونوں بہنیں چھوٹی بہت کی سالگرہ منانے کے بعد لاپتہ ہوگئیں تھیں، انکی لاش 36گھنٹے کے بعد ملی ، دونوں کی موت چاقو کے وار سے ہوئی تھی۔
بعد میں وہاںپولیس پہنچی جن میں شامل دو پولیس اہلکاروں کو لاش کے ساتھ سیلفی لینے اور اانہیں شئیر کرنے پر جیل بھیج دیا گیا ۔اس واقعے نے سیاہ فام خواتین کے خلاف ادارہ جاتی نسل پرستی اور بد سلوکی کے حوالے سے پولیس کے خلاف غصے کو ہوا دی۔
مارچ کے دوران شرکا کا کہنا تھا کہ سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کے تشددکی خبریں میڈیا پر شاذونادر ہی دکھائی جاتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More