لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کے دفتر پر حملہ،3افراد زخمی

لندن (پاک ترک نیوز) لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر نا معلوم افراد نے حملہ کردیا ۔حملے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں سابق وزیراعظم نواز کے دفتر پر 15سے 20افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس نے چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے گارڈ کے ساتھ بد تمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More