لاہور (پاک ترک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کریں گے ۔ملاقا ت میں مخلوط حکومت کو درپیش چیلنجز اور شراکت اقتدار کے فارمولے پر اختلاف پر بات چیت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کے مابین سینیٹ، گورنر پنجاب اور صدر کی نشست کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔لندن ملاقات میں الیکشن اصلاحات پر آئینی ترمیمی پیکج بھی مذاکرات کا حصہ ہو گا۔
بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ سنٹرل لندن میں نواز شریف کے دفتر میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں مخلوط حکومت کو درپیش معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔