لندن میں شادی کا بل بورڈ پر اشتہار ،رشتوں کی لائن لگ گئی

لندن (پاک ترک نیوز)مجھے ارینج میرج سے بچائو ، لندن میں اپنی شادی کا بل بورڈ پر اشتہار دینے والے پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان کے ہاں رشتوں کی لائن لگ گئی۔
میڈیا پر اشتہار وائرل ہونے کے بعد محمد ملک کو ایک ہزار سے زائد رشتوں کی آفرآ گئی وہ پرامید ہیں کہ جلد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائں گے ۔
پاکستانی نژاد برطانوی مسلمان محمد ملک کا کہنا تھا کہ ارینج میرج کے خلاف نہیں ہیں مگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ خود کوئی اچھی سی دلہن ڈھونڈ لیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے ارینج میرج سے بچائو ‘‘ کا جو انوکھا طریقہ اپنایا تھے اس کی وجہ سے کافی اچھا رسپانس ملا ہے اور وہ پرامید ہیں کہ جلد ہی وہ بھی شادی شدہ افراد کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے ۔
شاہراہ پر لگے انتیس سالہ نوجوان کی ہنستی مسکراتی تصویر کے ساتھ “ارینج میرج سے بچاو” کا بل بورڈ سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد پیغامات موصول ہو چکے ہیں۔
محمد ملک کے مطابق وہ مانچسٹر، لندن اور برمنگھم میں اشتہارات کے ذریعے ممکنہ شریکِ حیات کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک کو یہ آئیڈیا کہیں اور سے نہیں بلکہ ان کے والد سے ملا جنہوں نے اپنی شریک حیات ڈھونڈنے کے لیے بھی اخبار کا سہارا لیا تھا
نوجوان نے بل بورڈ پر ویب سائٹ کا ایڈریس بھی دیا تھا جس پر’’فائنڈ ملک آ وائف‘‘ یعنی۔۔ ملک کے لیے دلہن ڈھونڈیں۔۔ درج تھا۔ ملک کا کہنا ہے کہ وہ ارینج میرج کے خلاف نہیں مگر وہ پہلے اپنے طور پر کسی کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More