لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس وین پر حملہ ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 6اہلکار شہید

 

لکی مروت(پاک تر ک نیوز) لکی مروت میں دہشت گردو ں کا پولیس موبائل وین پر حملہ ،سب انسپکٹر سمیت 6پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔ پولیس وین گشت پر مامور تھے جسے تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں نشانہ بنایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔شہید ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں ۔
لکی مروت میں پولیس وین پرحملے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
محمود خان نے شہید ہونے والوں کی درجات بلندی اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوناک ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More