لیونل میسی 24ارب روپے کمائی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) لیونل میسی 24ارب کمائی کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ۔فٹبال سپر سٹار میسی کی سالانہ آمدنی 130ملین ڈالرز ہے۔
میسی فٹ بال کھیل کر سالانہ 75 ملین ڈالر کماتے ہیں، جبکہ سپانسر شپ ڈیلز اور اشتہاروں کی مد میں ان کی آمدنی کا تخمینہ 55 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیونل میسی نے پیسہ کمانے میں سب کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، فٹبال سپر سٹار نے ایک سال میں 130 ملین ڈالرز یعنی 24 ارب روپے کمائی کی۔
میسی گزشتہ 12 مہینوں میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ تھے۔میسی کی ایک سال میں آن اور آف فیلڈ سالانہ 130 ملین ڈالر کی آمدنی رہی، جس سے انہوں نے امیر ترین کھلاڑی کی فہرست میں لیبرون جیمز اور اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب ارجنٹائن کھلاڑی فوربز کی فہرست میں سرفہرست ہیں، لیونل میسی نے 2019 میں بھی سب سے زیادہ قیمتی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
فوربز کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں کوئی بھی خاتون کھلاڑی کا نام نہیں آیا، امیر ترین کھلاڑی کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں تمام کھلاڑی مرد ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More