اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما نے 43 سال بعد انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدرعبدالمجید مغل ماں کی گود سے گور تک علم حاصل کرنے کی بات کو سچ کردکھایا۔62 سالہ لیگی رہنما نے فیڈرل بورڈ اسلام آباد سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان سیکنڈ ڈویژن میں پاس کرلیا۔
امتحان پاس کرنے پر خوشی سے سرشار لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1978 میں میٹرک پاس کیا۔ بعدازاں کاروباری مصروفیات کے باعث تعلیم کو الوداع کہنا پڑا مگر اب 43 سال بعد بالآخر انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کر لیا ۔اب انہوں نے اپنی تعلیم کو آگے بڑھاتے ہوئے گریجوایشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔