نیویارک (پاک ترک نیوز)امریکا میں دو روزہ عالمی ماحولیاتی ورچوئل کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ امریکا اور کینیڈا نے 2030 تک ماحول کو نقصان پہنچانے والی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 50 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔ چین نے بھی 2030 تک کوئلے کی کھپت میں مرحلہ وار کمی کا اعلان کیا ہے۔
عالمی ماحولیاتی ورچوئل کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا ، امریکا 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 50 سے 52 فیصد تک کمی کا اعلان کیا۔ کینیڈین وزیراعظم ‘جسٹن -ٹروڈو ‘ نے بھی 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں میں 40 سے 45 فیصد تک کمی کا وعدہ کیا۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے رواں سال کوئلے کے استعمال میں 44 فیصد تک کمی لانے اور 2060 تک ملک کو کاربن فری بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔