ماریوپو ل میں گھمسان کی جنگ اور بائیڈن کا دورہ پولینڈ

کیف(پاک ترک نیوز)
یوکرین کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے کہا ہے کہ یوکرین ماریوپول شہر پر روسی قبضہ نہیں ہونے دے گا اور ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
روس نے یوکرینی افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ محاصرے میں لیے گئے مشرقی ساحلی شہر میں اپنے ہتھیار ڈال دیں۔ ماریوپول کے رہائشیوں کو اس پیشکش کا جواب دینے کے لیے پیر کی صبح 5 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ روس نے یہ نہیں بتایا کہ اگر اس پیشکش کو مسترد کر دیا گیا تو وہ کیا کارروائی کرے گا۔
بائیڈن کا دورہ پولینڈ
وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ امریکی صدر جوزف بائیڈن "انسانی اور انسانی حقوق کے بحران کے بارے میں بین الاقوامی ردعمل پر بات کرنے کے لیے پولینڈ جائیں گے ۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بائیڈن کا پولینڈ کا دورہ برسلز میں نیٹو اتحادیوں، جی 7 لیڈروں اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات کے ایک دن بعد آئے گا جس میں روس کی جارحیت کے بعد یوکرین کی حمایت کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
جمعہ کے روز، بائیڈن وارسا جائیں گے جہاں وہ صدر اندریز ڈوڈا کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More