متحدہ عرب امارات کا مسافروں کیلئے بڑا فیصلہ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کیلئے ائرپورٹس پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے۔

ان ممالک میں پاکستان ، بنگلادیش ، بھارت اور سری لنکا شامل ہیں ۔

اب مسافروں کو ائرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیاگیا نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا۔
48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیئے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔
دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک سیلف قرنطینہ کریں گے۔
دبئی ٹرانزٹ کرنے والے مسافروں کو پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں سوائے ان مسافروں کے جن کو آخری منزل پہنچنے پر پی سی آر نیگیٹو دکھانا ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More