متحدہ کے ڈپٹی کنوینر اور رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل برین ہیمرج کا شکار

کراچی(پاک ترک نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل برین ہیمبرج کا شکار ہو گئے ۔کنور نوید جمیل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کنور نوید جمیل کو نجی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے، عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کو برین ہیمبرج ہوا ہے جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More