اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او 2 کواولین ترجیح بنانے والے مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے عظیم کام پرپانی پھیر دیا۔
جب تبدیلئ سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کوہٹایاگیا تو ہم 6% کی معاشی شرحِ نموکےحصول کےقریب تھے۔ NRO-2 کو اپنی اولین ترجیح بنانےوالے مجرموں کےاس ٹولےنےمیری ٹیم کےکئےگئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/mPERaXu8Ko
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2022
انہوں نے کہا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹایا گیا تو رجیم چینج سے قبل ہماری شرح نمو 6 فیصد کے قریب تھی۔
دوسری جانب تنظیم اسلامی پاکستان کے وفد نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔