اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نئے اسلامی سال 1444ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد کریں گے ۔
چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوں گے۔ پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں ہوگا جب کہ نئے اسلامی سال کے آغاز کا شرعی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کے دفاتر کوہسار کمپلکس میں اسلام آباد زونل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔