محمد عامر نے ورلڈ کپ کیلئے منتخب سکواڈ کو ’’ چیپ ‘‘ قرار دیدیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ کو "چیپ "قرار دیدیا۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کیا، محمد عامر نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ چیف سلیکٹر کی چیپ سلیکشن۔
چیف سلیکٹر نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میںبابر اعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔
شان مسعود، خوشدل شاہ، عثمان قادر، آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد نواز، محمد حسنین، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بلے باز فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گےجبکہ عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد بھی انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More