مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے 97 ہندو یاتری بھارت سے پاکستان پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز)

مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے 97 ہندو یاتری منگل کے روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم ، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس اور مقامی ہندو رہنما کشن شرما نے ہندو یاتریوں کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر بھارتی یاتریوں کے گروپ لیڈر یوڈسٹر لال نے حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈکی جانب سے یاتریوں کی سہولت کے لیے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندو یاتری اپنے اس دورے پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے شاندار انتظامات پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔بعدا زاں سخت حفاظتی اقدامات میں یاتری شدانی دربار حیات پتافی کے لئے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ بھارتی ہندو یاتری اپنے مذہبی رہنما شیو اوتاری ستگروسوامی شدرام صاحب کی 314 ویں سالگرہ کی تقریبات میں حصہ لینے کے لئے پاکستان دورے پر آئے ہیں۔یاتریوں کی مرکزی تقریب 23 سے 24 نومبر کو شدانی دربار میںمنعقد کی جائے گی۔ہندو یاتری خان پور مہر میں رات قیام کے بعد گھوٹکی ، سکھر ، میتھیلو ، میرپور میتھیلو ، ڈہرکی اور ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔پاکستان میں اپنے 12 دن کا دورہ مکمل کرتے ہوئے بھارتی ہندو یاتری3 دسمبر کو واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More