مریم نوازکوسکیورٹی دی جاسکتی ہےتوعمران خان کوکیوں نہیں،اسدعمر

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مریم نوازکوسکیورٹی دی جاسکتی ہےتوعمران خان کوکیوں نہیںدی جا سکتی۔عمران خان کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے فرخ حبیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جتناطاقت کااستعمال کرےگی اتناردعمل آئےگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔عمران خان کی طاقت پاکستان کےعوام ہیں،تشددکاکوئی ارادہ نہیں
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ حکومت پاکستان کوکسی امتحان میں نہ ڈالے۔حکومت الیکشن کی تاریخ کااعلان کرےتاکہ حالات خراب نہ ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More